شوبز اسٹار ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

۔
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شوبز اسٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور کی طرح سیزن فائیو میں بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا۔حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے ۔ خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنیوالی ثنا جاوید کا شمار اس وقت سب سے مقبول نوجوان اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے